30 مارچ ، 2014
لاہور… پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو خیالی پلاوٴ سے نکل کر ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے،اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کاکہنا تھا کہ ن لیگ انتخابات کے دوران جو ش میں آ کر وہ نعرے بھی لگاتی رہی جن پر عمل کرنا ان کے بس میں نہیں تھا ،یہی وجہ ہے کہ آج اقتدار میں آنے کے بعد اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہی ،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہو سکتی،حکمرانوں کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سوئپ کرے گی۔