پاکستان
30 مارچ ، 2014

67سال سے ملک میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا،منور حسن

 67سال سے ملک میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا،منور حسن

لاہور… سید منور حسن نے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے آخری خطاب میں کہا ہے کہ 67سال سے ملک کے اندر جمہوری رویے کو پنپنے کا موقع نہیں دیا گیا،مئی2013ء کے انتخابات ملکی تاریخ کے متنازع ترین انتخابات تھے۔سید منور حسن نے جماعت اسلامی کے امیر کے آخری روز صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنٹاگان اور وائٹ ہاوٴس اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا مرکز بن چکے ہیں۔سید منور حسن نے ویڈیو لنک کے ذریعے سکھر سے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے،کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اس کی10گیارہ ماہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔سید منور حسن کاکہناتھا کہ عراق اور افغانستان کے بعد اب مصر،بنگلہ دیش اور شام امریکی سازشوں کا شکار ہیں۔

مزید خبریں :