دنیا
31 مارچ ، 2014

مصر میں 26 اور 27 مئی کو صدارتی انتخابات کا اعلان

مصر میں 26 اور 27 مئی کو صدارتی انتخابات کا اعلان

قاہرہ… مصر میں صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ مرسی کو اقتدار سے ہٹانے والے سابق آرمی چیف عبدالفتاح السیسی کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔ مصری الیکشن کمیٹی کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ 26 اور 27 مئی کو ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں کسی امیدوار نے واضح اکثریت حاصل نہ کی تو دوسرا مرحلہ جون میں ہوگا۔ صدارتی امیدوار اپنی انتخابی مہم 3 سے 23 مئی کے درمیان چلا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف عبدالفتاح السیسی صدارتی انتخاب میں باآسانی کامیانی حاصل کرلیں گے۔ ان کے واحد مد مقابل امیدوار حمدین صبائی نے 2012 کے انتخاب میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

مزید خبریں :