پاکستان
31 مارچ ، 2014

کالی پٹیاں باندھ کرمشرف سے حلف لینے والوں کو بھی سزا ملنی چاہیے،ندیم نصرت

 کالی پٹیاں باندھ کرمشرف سے حلف لینے والوں کو بھی سزا ملنی چاہیے،ندیم نصرت

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے سابق صدرجنرل پرویزمشرف کیس کے عدالتی فیصلہ پر تبصرہ کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ براہ کرم وہ تبصرہ کرنے سے پہلے عدالتی فیصلہ کاتفصیلی مطالعہ کریں اور پھر اس پر تبصرہ کریں تاکہ عدلیہ کے فیصلے کی صحیح تشریح اورتفصیلات عوام کے سامنے آسکیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جولوگ آئین شکنی پر سابق صدر پرویز مشرف کو سزا دینے کامطالبہ کررہے ہیں میں ان کے مطالبات کی فہرست میں صرف یہ اضافہ کرنا چاہتاہوں کہ اگر پرویز مشرف کوآئین شکنی پر سزاملنی چاہیے توان کے ہاتھوں حلف اٹھانے والوں کوبھی آئین شکنی کی سزاملنی چاہیے اور اس سے بڑی سزا ان لوگوں کوملنی چاہیے جنہوں نے بازوٴں پرکالی پٹیاں باندھ کرجنرل پرویزمشرف سے حلف لیا۔کیونکہ جسے وہ آئین شکن کہتے تھے انہوں نے منافقت کرتے ہوئے اسی کے ہاتھوں کالی پٹیاں باندھ کرحلف اٹھایا اور قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی۔ندیم نصرت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کومنافقین سے دوررکھے۔

مزید خبریں :