کاروبار
01 اپریل ، 2014

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی ایک روپیہ فی کلو، آٹا 20 روپے فی تھیلا مہنگا ہوگیا

 یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی ایک روپیہ فی کلو، آٹا 20 روپے فی تھیلا مہنگا ہوگیا

اسلام آباد…ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی ایک روپیہ فی کلو جبکہ آٹا 20 روپے فی تھیلا مہنگا کردیا گیا۔یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق چینی 48 روپے فی کلو سے بڑھ کر 49 روپے فی کلو جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 820 سے بڑھ کر 840 روپے کا ہو گیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر ہوگا۔

مزید خبریں :