03 اپریل ، 2014
پشاور…خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کئی ارکان ساتھ چھوڑگئے، انہیں اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک سال سے وزارتوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہے اورعوامی مسائل پرتوجہ نہیں دی جارہی۔وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کو اخلاقی طور پر اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے۔