انٹرٹینمنٹ
06 اپریل ، 2012

فلم’جنت2 ‘کا میوزک ریلیزکرنے کی تقریب کا انعقاد

 فلم’جنت2 ‘کا میوزک ریلیزکرنے کی تقریب کا انعقاد

ممبئی…این جی ٹی…بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی نئی آنے والی فلم "جنت2 " کے میوزک ریلیزکی تقریب گذشتہ روزممبئی میں منعقد کی گئی۔ فلم کی تقریب میں ہدایت کارکنال دیش مکھ سمیت فلم کے مرکزی ہیرو عمران ہاشمی ،ہیروئن ایشا گپتا ،فلم کے پروڈیوسر مکیش بھٹ اور موسیقار پریتم نے شرکت کی۔بالی ووڈ بھٹ برادران کے وشیش فلمز کے بینز تلے بننے والی2008کی ہٹ فلم جنت کے سیکوئل’جنت2 ‘کی کہانی غیر قانونی اسلحے کی اسمگلنگ اور خریدو فروخت کے گرد گھومتی ہے۔ پریتم چکربرتی کی موسیقی اور پاکستانی گلوکاروں را حت فتح علی خان اور شفقت امانت علی کے گانوں پر مبنی فلم جنت2رواں سال4مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :