04 اپریل ، 2014
گڑھی خدا بخش…پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم وہ جمہوریت نہیں چاہتے کہ جس سے آمریت جنم لے،گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اس لیے قربانیاں نہیں دیں کہ اس کے جوانوں کو بیروزگار کیاجائے،آج پھر پرائیویٹائزیشن کی طرف جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پرائیویٹائزیشن کا خاتمہ کیا،جن کو پیپلز پارٹی نے روزگار دیا ان کو بے روزگار کیا جارہا ہے۔