04 اپریل ، 2014
لاس اینجلس…کولمبیئن پوپ اسٹار ”شکیرا“ نے چلی میں خوفناک زلزلے سے متاثرہ عوام سے افسوس کا اظہار کیاہے۔سنگر شکیرا کی نئی وڈیو البم ”شکیرا“ 21 مارچ کو ریلیز ہوچکی ہے ، لیکن اس کی تشہیر کے لیے شکیرا ملک ملک پھر رہی ہیں۔ لاس اینجلس میں اپنی نئی البم ”شکیرا“ کی تشہیر کے موقع پر انہوں نے چلی سے متاثرہ خاندانوں سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،اور اپنے مداحوں کا حوصلہ بڑھایا۔