پاکستان
04 اپریل ، 2014

امید ہے منور حسن کا مشن آگے بڑھایا جائیگا،طالبان کا سراج الحق کو خط

امید ہے منور حسن کا مشن آگے بڑھایا جائیگا،طالبان کا سراج الحق کو خط

پشاور…جماعت اسلامی کے نو منتخب آمیر اور سینئرصوبائی وزیر کے پی کے مولانا سراج الحق کے نام طالبان کی جانب سے ایک خط جیو نیوز کو موصول ہوگیا ہے ۔خط کے متن کے مطابق اسلامی نظام نافذ کرنے کیلیے عسکری جدوجہد ناگزیر ہے،ہماری منزل ایک،لیکن منزل کے حصول کیلیے طریقہ کار سے اختلاف ہے۔تحریک طالبان مہمندایجنسی کے امیرعمرخالدخراسانی کی جانب سے نومنتخب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بھجوائے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ، امید ہے آپ سیاسی مصلحت کے بغیرسید منورحسن کامشن آگے لیکربڑھیں گے۔

مزید خبریں :