76816
407893
05 اپریل ، 2014
لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنماء اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کے کرپٹ حکمرانوں کو نہیں بھولے۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کرپشن اپنے عروج پر تھی،اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ بلاول اپنی جماعت کیجانب سے ملک کودیوالیہ کرنے کی ذمے داری قبول کریں،وہ پیپلزپارٹی کے 5 سال کے بدترین لوٹ مارکے دور کو کیوں بھول رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بچکانہ اوراحمقانہ بیانات سے گریز کریں،ملک سنجیدہ رویے کا متقاضی ہے۔