05 اپریل ، 2014
کابل…افغانستان میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کاآغاز ہوگیا ہے، ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ افغانستان کے صدارتی انتخاب میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، تاہم عبداللہ عبداللہ، زلمے رسول اور اشرف غنی احمدزئی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ افغان الیکشن کمیشن کے مطابق افغانستان میں ایک کروڑ 10 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، 38 لاکھ نئے رجسٹرڈ ووٹرز میں 13 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق صدارتی انتخابات کیلئے 4 لاکھ سیکورٹی اہل کار تعینات کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف افغانستان میں صدارتی انتخابات کے موقع پر پاک افغان سرحد بند کردی گئی ہے۔