76889
407893
05 اپریل ، 2014
راولپنڈی…کمشنرراولپنڈی زاہد سعید کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع نے میٹرو بس پروجیکٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔زاہد سعید نے مزید کہا کہ وزارت دفاع کو یقین دلایا ہے کہ میٹرو بس سے کسی قسم کا خطرہ نہیں، وزارت دفاع کی عمارت کے ساتھ کنکریٹ کے بڑے بلاکس کھڑے کیے جائیں گے، وزارت دفاع اور حمزہ کیمپ کے قریب میٹرو بس کے روٹس پر اسکرینز نصب کی جائیں گی۔کمشنرراولپنڈی نے کہا کہ فوجی چھاوٴنی ہونے کی وجہ سے میٹرو بس کا روٹ تبدیل کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،پی سی ون اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد راستہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔