09 اپریل ، 2014
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کوانصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ، تحقیقات کررہے ہیں، قبل ازوقت ہے کہ کسی گروپ کی نشاندہی کریں، کسی کو بری الذمہ بھی قرار نہیں دیا جاسکتا۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد فروٹ منڈی میں دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک تحقیقات اسلام آباد سے متعلق ہو گی اور دوسری تحقیقات اس جگہ ہوگی جہاں سے فروٹ کا کریٹ آیا، فاٹا اوروزیرستان سے یہاں لوگ مزدوری کیلئے آئے ہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ دہشت گردوں کو نیند کیسے آتی ہے، حکومت لواحقین کیلئے جو کچھ ہوا کرے گی۔