کاروبار
09 اپریل ، 2014

پاکستان نے 2 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کر دیے

 پاکستان نے 2 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کر دیے

اسلام آباد… پاکستان نے سات سال بعد عالمی سطح پر 2 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کر دیے۔ بانڈز میں سب سے زیادہ سرمایا کاری امریکا اور برطانیہ کے انویسٹرز نے کی ہے۔ وزارت خزانہ اور بینکنگ ذرائع کے مطابق یورو بانڈز کا اجراء نیویارک اسٹاک مارکیٹ میں کیا ہے۔پانچ سال کی مدت والے عالمی بانڈز پر شرح منافع 7.25 فیصد اور دس سال والے یوروبانڈ ز پر8.25 فیصد سالانہ سود حکومت کو ادا کرنا پڑے گا۔بانڈز کی خریداری میں امریکی سرمایاکاروں کا حصہ لگ بھگ 60 فیصد جبکہ برطانیہ کے انویسٹرز کا حصہ 20 فیصد ہے۔ پاکستان نے پہلے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم غیر ملکی انویسٹرز کی زبردست دلچسپی کے باعث حکومت 6.5 ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں جس کی وجہ سے حکومت نے 2 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کردیے یہ پیسہ 15 اپریل تک اسٹیٹ بینک کو مل جائے گا۔

مزید خبریں :