پاکستان
09 اپریل ، 2014

جنرل راحیل کے بیان سے نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑتا ، خورشید شاہ

جنرل راحیل کے بیان سے نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑتا ، خورشید شاہ

اسلام آباد…قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے،جنرل راحیل شریف نواز شریف کے اپنے ہیں، ان کے بیان سے نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑتا ،اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے کیونکہ اداروں کا ٹکراوٴ ملکی مفاد میں نہیں،ہم کیوں اس تصور کو تقویت دے رہے ہیں کہ جنرل راحیل شریف جمہوریت کے خلاف ہیں، انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کیس پر وزراء بلا وجہ بیانات نہ دیں،ایمرجنسی کے معاملے پر افتخار چودھری سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے،تحفظ پاکستان آرڈیننس کے بارے میں خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم تحفظ پاکستان آرڈیننس پر جلدی نہ کرے پر ابھی معاملہ سینیٹ میں آنا باقی ہے۔

مزید خبریں :