09 اپریل ، 2014
اسلام آباد… وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 80 اور 90 فیصد تک نقصانات والے علاقوں کو بجلی نہیں ملے گی،بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے،اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہو ئے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں چوروں کے ٹرانسفارمر اتار لیں گے۔گرمیوں میں پانی سے 6 ہزار میگاواٹ تک بجلی بڑھائیں گے،2 ماہ میں 2 ہزار میگاواٹ تک نئی بجلی سسٹم میں آ جائے گی،کوئلے سے بجلی بنانے کے لیے چین سے معاہدہ خوش آئند ہے،چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔