09 اپریل ، 2014
کراچی…کراچی پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرکے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے 8سال قبل اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرالیا۔بچے کی بازیابی پر گورنر سندھ نے 10لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ ایس ایس پی اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 8سال قبل اغوا ہونے والا بچہ طلحہ کو شاہ فیصل کالونی سے 2006ء میں اغو کیا گیا تھا، اس وقت بچے کی عمر ڈھائی سال تھی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو نے لیاقت آباد میں کاروائی کرکے بچے کو بازیاب کیا۔بچے کو میڈیا کے سامنے اس کی ماں کے حوالے کیا گیا۔ گورنرسندھ نے بچے کی بازیابی کیلئے 10لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔