پاکستان
09 اپریل ، 2014

وزیراعظم نے حج پالیسی2014ء کی منظوری دیدی،وفاقی وزیرمذہبی امور

وزیراعظم نے حج پالیسی2014ء کی منظوری دیدی،وفاقی وزیرمذہبی امور

اسلام آباد…وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے حج پالیسی2014ء کی منظوری دیدی ہے،بینک حج درخواستیں 21اپریل سے وصول کریں گے۔ سردار یوسف کا مزید کہنا ہے کہ جو پہلے حج درخواست جمع کرائے گا وہ پہلے حج پر جانے کا حق دار ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی، کوئٹہ اور سکھر کیلئے حج اخراجات 2لاکھ 62ہزار روپے ہوں گے، پشاور، اسلام آباد، لاہور، ملتان، رحیم یار خان اور سیالکوٹ کیلئے حج اخراجات 2لاکھ 72ہزار ہوں گے، اس سال پاکستان سے 1لاکھ 43ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ سرداریوسف نے کہا کہ مسجدالحرام کی توسیع کے باعث 20فیصد کم عازمین سعودی عرب جائیں گے۔

مزید خبریں :