پاکستان
09 اپریل ، 2014

برطانیہ میں پاکستانی بس ڈرائیور کابیٹا وزیر بن گیا

برطانیہ میں پاکستانی بس ڈرائیور کابیٹا وزیر بن گیا

لندن…برطانیہ میں ایک پاکستانی بس ڈرائیور کابیٹا وزیر بن گیا۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سابق وزیر ثقافت ماریہ ملر کے استعفے کے بعد ان کی جگہ ساجد جاوید کو وزیر ثقافت مقرر کیا ہے۔ساجد جاوید 1961ء میں برطانیہ پہنچنے والے ایک پاکستانی عبدل کے صاحبزادے ہیں جن کی جیب میں صرف ایک پونڈ تھا، عبدل نے دن رات انتھک محنت کی جس کی وجہ سے انہیں ”مسٹر ڈے اینڈ نائٹ “ کے نام سے پکارا گیا۔ ساجد جاوید جو ایک بینک کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں،انہیں کنزرویٹو پارٹی کے ایک ابھرتے ہوئے ستارے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

مزید خبریں :