09 اپریل ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے گلستان جوہر پھر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 15میں واقع ایک ہوٹل پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں مشتعل افراد نے پتھراوٴ کردیا۔واضح رہے کہ اس واقعے سے چند گھنٹے قبل ایک کار پر فائرنگ کے واقعے میں ایک ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا جس کے کچھ دیر بعد اسی علاقے میں دستی بم سے حملہ بھی ہوا تھا۔