10 اپریل ، 2014
باوٴ …وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چینی شہر باوٴ میں ایگزم بینک کے چیئرمین لی روگو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایگزم بینک کی جانب سے پاکستان میں چین کے تعاون سے شروع کئے جانے والے میگا پراجیکٹس میں تعاون خوش آئند ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔