10 اپریل ، 2014
کراچی …آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت20.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات میں مغربی علاقوں سے ہوائیں 3 سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔