پاکستان
10 اپریل ، 2014

سپریم کورٹ:پرویز مشرف کی نظر ثانی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ:پرویز مشرف کی نظر ثانی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری

کراچی…31 جولائی 2009 کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر پرویز مشرف کی جانب سے دائر نظر ثانی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا،بیالیس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تحریر کیا ہے ، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اگر چہ پرویز مشرف کی جانب سے درخواست15 سو 76 دن تاخیر سے دائر کی گئی ، مگر صرف انصاف کی خاطر سپریم کورٹ نے درخواست کو سنا ، درخواست گزار پرویز مشرف کے وکلاء کے دلائل نظر ثانی درخواست قبول کرنے کے لیے ناکافی تھے ، جبکہ درخواست کے وکلاء کے دلائل 31 جولائی 2009 کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے میرٹ پر بھی پورے نہیں اترتے تھے۔ تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی بہت بار کی گئی ، اس لیے یہ فیصلہ دیتے ہوئے عدالت یہ سمجھتی ہے کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں میں مزید ٹریپ نہیں رہنا چاہیئے۔اپنے اضافی نوٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا ہے کہ ایمر جنسی کے اعلان نے صرف سابق چیف جسٹس کو ہی نہیں بلکہ ملک کی تمام عدلیہ کو ہدف بنایا تھا۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو ہٹانا، یک طرفہ دستوری ترامیم اور ہنگامی حالت کا نفاذ پرویز مشرف کا ذاتی استحقاق نہیں تھا ،پرویز مشرف کی جانب سے نظر ثانی درخواست کی سماعت 28سے 30 جنوری 2014 کوفل کورٹ میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں :