دنیا
10 اپریل ، 2014

اترپردیش ،مظفرنگر میں بے گھر مسلمان بھی ووٹ ڈال رہے ہیں

اترپردیش ،مظفرنگر میں بے گھر مسلمان بھی ووٹ ڈال رہے ہیں

مظفرنگر…اترپردیش ،مظفرنگر میں بے گھر ہونے والے مسلمان بھی ووٹ ڈال رہے ہیں۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں جاری ووٹنگ میں وہ مسلمان بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جو گذشتہ سال فسادات کے باعث اپنا گھر بار چھوڑ گئے تھے،اترپردیش میں آج لوک سبھا کی دس نشستوں کیلیے ووٹنگ جاری ہے ،یہاں الیکشن کی خاص بات مظفر نگر کے قطبہ قطبی دیہات سے بے دخل ہونے والے 150مسلمانوں خاندانوں کے6ہزار ووٹ ہیں جو سخت سیکیورٹی میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں،گذشتہ سال ستمبر میں یہاں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں کئی مسلمان خاندانوں نے نقل مکانی کی تھی،جو اب گاوٴں سے پانچ کلومیٹر دور ریلیف کیمپوں میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔

مزید خبریں :