پاکستان
10 اپریل ، 2014

سبی دھماکا، انسپکٹر معطل، ایس ایچ او، محرر اور نائب محرر برطرف

سبی دھماکا، انسپکٹر معطل، ایس ایچ او، محرر اور نائب محرر برطرف

سبی…سبی ریلوے اسٹیشن پر دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ ناقص سکیورٹی اور غفلت برتنے پر ریلوے پولیس کے انسپکٹر کو معطل، جبکہ ایس ایچ او، محرر اور نائب محرر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس سید ابن حسین کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی ریلوے منیر احمد چشتی نے سبی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ انکوائری کے دوران ناقص سکیورٹی انتظامات اور غفلت برتنے پر ریلوے پولیس کے انسپکٹر مشتاق کو معطل کر دیا۔ جبکہ ریلوے پولیس اسٹیشن سبی کے ایس ایچ او عبدالرحمن، محرر محمد اکبر اور نائب محرر نذیر احمد کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

مزید خبریں :