پاکستان
11 اپریل ، 2014

عدالت نگران ہے کہ کوئی اپنی ذمہ داریوں سے تجاوز نہ کرے، چیف جسٹس

عدالت نگران ہے کہ کوئی اپنی ذمہ داریوں سے تجاوز نہ کرے، چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ عدالت کا کام اس بات کی نگرانی ہے کہ ملک کا کوئی ادارہ یا فرد اپنی ذمہ داریوں سے تجاوز نہ کرے، بنچ، بار، حکومت اور سب اداروں کو جمہوریت کا تحفظ کرنا ہوگا۔ جسٹس خلجی عارف کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت کا کام اس بات کی نگرانی ہے کہ ملک کا کوئی ادارہ یا فرد اپنی ذمہ داریوں سے تجاوز نہ کرے بینچ، بار،حکومت اور سب اداروں کو جمہوریت کا تحفظ کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحفظ اور سیکیورٹی کے نام پر انسانی حقوق نظر انداز کرنے کی باتیں عدالتوں کو فرض کی ادائیگی سے نہیں روک سکتیں، سیکیورٹی کے نام پر عوام کی آزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جمہوریت کے تحفظ پر رویے متوازن ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں :