11 اپریل ، 2014
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آمریت میں کی گود میں پلنے والے اب بے روزگارہیں،وہی افواہیں بھی پھیلارہے ہیں۔ پاک فوج نے دفاع کے سوا کوئی دوسری بات نہیں سوچی۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ فوج آئین کے مطابق کام کررہی ہے،فوج کا کام ملک کا دفاع کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے، مشرف سے متعلق عدالت جو فیصلہ کرے گی سب کو قبول ہوگا۔