11 اپریل ، 2014
سکھر…قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہاہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج کے ہزاروں جوان شہید ہوئے، ان پر تنقید بلاجواز ہے۔ نوازشریف اپنے پہلوانوں کو روکیں، موجودہ حالات میں آرمی چیف کا بیان درست ہے۔ خورشیدشاہ نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آبادسبزی منڈی دہشتگردی سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اب طالبان کی جگہ کوئی اور گروپ دہشت گردی کررہا ہے تو کیا اس سے بھی مذاکرات ہوں گے؟ خورشید شاہ نے کہا کہ وہ وزیرداخلہ سے متعلق بات کرنا وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں،الزام تراشی سے وزیرداخلہ اپنے فرائض سے عہدہ برا نہیں ہوسکتے، نوازشریف اپنے پہلوانوں کو روکیں، موجودہ حالات میں آرمی چیف کا بیان درست ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ہزاروں جوان شہید ہوئے، ان پر تنقید بلاجواز ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی حکومت غلط تھی اور موجودہ حکومت ٹھیک ہے، تو پھر ملکی حالات درست کیوں نہیں ہوتے۔