پاکستان
11 اپریل ، 2014

تنخواوٴں کی عدم ادائیگی،ہیلتھ ورکرز کا صحت کا انصاف پروگرام کابائیکاٹ کا اعلان

تنخواوٴں کی عدم ادائیگی،ہیلتھ ورکرز کا صحت کا انصاف پروگرام کابائیکاٹ کا اعلان

پشاور…خیبر پختونخوالیڈیز ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن نے تنخواوٴں کی عدم ادائیگی کے باعث صحت کا انصاف پروگرام کے گیار ہویں مرحلے سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔لیڈیز ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کی صوبائی صدر عائشہ حسن کے مطابق پشاور میں صحت کا انصاف پروگرام کا گیارہواں مرحلہ اتوار سے شروع ہو رہا ہے لیکن گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ایسو سی ایشن نے مہم میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈیز ہیلتھ ورکرز نے گزشتہ دس مرحلوں میں حصہ لیااور بچوں کو ویکسین پلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار یقین دہانی کے باوجود انہیں تاحال تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انہیں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں اور مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ صو بے بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔

مزید خبریں :