11 اپریل ، 2014
اسلام آباد…فروغ نسیم کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار انصار عباسی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف اپنا کیس عدالت میں لڑ رہے ہیں مگر فوج کے پاس ایسا کوئی آئینی یا قانونی راستہ نہیں جس پر عمل کرتے ہوئے وہ پرویز مشرف کو بچا لے، فروغ نسیم کا ایسا مشورہ افسوس ناک ہے۔ انہوں نے یہ بات جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔