پاکستان
11 اپریل ، 2014

نذیر حسین یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب: الطاف حسین کل خطاب کریں گے

نذیر حسین یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب: الطاف حسین کل خطاب کریں گے

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے والد نذیر حسین (مرحوم )کے نام سے منسوب عالمی معیار کی یونیورسٹی نذیر حسین یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب ہفتہ 12اپریل کو شام 5بجے، این ایچ یو کیمپس ، بلاک4 فیڈرل بی ایریاکراچی میں منعقد کی جائے گی۔ قائد تحریک الطاف حسین بذریعہ ٹیلی فون یونیور سٹی کا افتتاح کریں گے اورافتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرینگے ۔ افتتاحی تقریب میں علم و ادب کے شعبے سے وابستہ ملک کی نامور شخصیات، اساتذہ کرام ، معروف کالم نگار ، صحافی حضرات ، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز و معروف شخصیات شرکت کریں گی ۔دریں اثناء الطاف حسین نے لاہور میں اچھرہ کے علاقے پاکستا ن چوک پر دھماکہ کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو عناصر معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں اور انہیں خاک وخون میں نہلارہے ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہے،حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کرے ۔انھوں نے صدر ممنون حسین ،وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان او روزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردعناصر کو قانون کی گرفت میں لاتے ہوئے عبرتناک سزا دی جائے ۔ علاوہ ازیں الطاف حسین نے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ الیاس گوٹھ کے کارکن آفتاب اسلم اور نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 136کے کارکن مشتاق احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی آفتاب اسلم اور مشتاق احمد، سائبر کام شعبہ اطلاعات کے رکن محمد دانش کی والدہ روبینہ پروین،ماتلی کے جوائنٹ انچارج پیر بخش کی والدہ ، قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن سید عادل یار کے والد سید حفیظ یار اورخیر پور زون یونٹ راہوجہ کے کارکن محمد حنیف شیخ کے بڑے بھائی محمد یاسین شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)

مزید خبریں :