11 اپریل ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے برازیل اسٹریٹ چائلڈفٹبال ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی اسٹریٹ چائلڈکی قومی فٹبال ٹیم کے اعزاز میں جمعہ کو نائن زیرو پر عشائیہ دیاگیااورٹیم کے کپتان سمیر احمداورتمام کھلاڑیوں فیضان،مہر،اویس علی،رجب،شعیب،رازق،اورنگزیب، سلمان راشد (کوچ)اور آزادفاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرسیدعطفان اور نمائندے علی بلگرامی اوردیگرکو الطا ف حسین کی جانب سے اعزازی ٹرافی اور نقدانعامات تقسیم کیے گئے اور ملک کو قوم کے لیے انکی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا گیا۔تقریب میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی،محمد واسع جلیل،رشیڈ گوڈیل،احمد سلیم صدیقی ، خالدسلطان ، گلفراز خان خٹک،حق پرست ارکان سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلی، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ، کارکنان ذمہ داران، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور حق پرست عوام نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگرکسی چیزکی کمی ہے تووہ صرف اورصرف وسائل کی ،آج ہمارے ملک کے نوجوان محدود وسائل میں بھی جس طرح پاکستان کانام روشن کررہے ہیں اس کا اندازہ اسٹریٹ چائلڈفٹبال وولڈکیپ میں چائلڈقومی ٹیم کی کامیابی سے لگایاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کواجاگرکرنے کیلئے کوشاں ہے اوراپنی بساط سے بڑھ کرنوجوانوں کی مددکررہی ہے، الطاف حسین وہ واحد لیڈرہیں جہیں اسٹریٹ چائلڈ کی کامیابی پر یقین تھا اور انھوں نے ہر سطح پر اپنے نمائندوں کو اسٹریٹ چائلڈرن فٹبال ٹیم سے تعاون اور انکی مکمل مدد وحوصلہ افزائی کی ہدایت دی، چائلڈ فٹبال ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب دیگر کھیلوں میں نامورٹیمیں ناکام ہو رہی تھیں اسٹریٹ چائلڈز نے ملک کے لئے کامیابی حاصل کرکے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے جس پر ایک ایک پاکستانی انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہے، الطاف حسین کی جانب سے آزاد فاوٴنڈیشن کی انتظامیہ اور اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ”نائن زیرو“پرخوش آمدید کہتے ہوئے انہیں کامیابی پر مبارک باد پیش کی اورکہاکہ اسٹریٹ چائلڈز نے برازیل میں فٹبال ورلڈکپ جیت کر ملک کانام روشن کیاہے ۔حیدرعباس رضوی نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے اسٹریٹ چلڈرنز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حق پرست نمائندوں کو قانون سازی کی ہدایت کیہے تاکہ اسٹریٹ چلڈرن کو ملکی سطح پر پذیرائی یقینی بنائی جاسکے ۔اور ایم کیو ایم اپنے قائد کی ہدایت پر اسٹریٹ چائلڈز کے حقوق کے لیے ہر ممکن اقدامات برو ئے کار لائے گی ۔قبل ازیںآ زاد فاوٴنڈیشن کے ڈائریکٹر نوید حسن خان نے الطاف حسین اورحق پرست نمائندوں کاشکر یہ اداکیا۔