11 اپریل ، 2014
کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے کلفٹن کراچی میں فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر کیخلاف حکم امتناع معطل کردیا۔حکم امتناع جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس ظفر راجپوت پر مشتمل بینچ نے معطل کیا۔ بحریہ ٹاوٴن کے منصوبو ں کے خلاف حکم امتناع جسٹس منیب اختر پر مشتمل سنگل بینچ نے دیا تھا جس کے خلاف بحریہ ٹاوٴن نے درخواست دائر کی تھی۔ بحریہ ٹاوٴن کے وکیل نے موٴقف اختیار کیا کہ یہ علاقہ کے ایم سی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، ڈی ایچ اے کی درخواست غیر قانونی ہے ،جبکہ قانون کے مطابق اس پراجیکٹ کے ماحولیاتی اثرات پر رپورٹ تیار کرنا ضروری نہیں۔ جس پر عدالت نے حکم امتناع معطل کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔