11 اپریل ، 2014
سونمیانی…آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سونمیانی رینجز کا دورہ کیا اور ائر ڈیفنس مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ تربیت کا اعلیٰ معیار اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں مشن کی تکمیل کے لیے ہمار ا طرہٴ امتیاز رہنی چاہئیں۔ آرمی چیف نے مشقوں میں حصہ لینے والی یونٹس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں ائر ڈیفنس کے لیے استعمال ہونے والے تمام اسلحے کی رینج استعمال کی گئی۔ اس سے پہلے سونمیانی رینجز پہنچنے پر کمانڈر آرمی ائر ڈیفنس کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔