پاکستان
11 اپریل ، 2014

اگر دوبارہ پاکستان کی تباہی چاہتے ہیں تو مارشل لا لے آئیں، عمران خان

اگر دوبارہ پاکستان کی تباہی چاہتے ہیں تو مارشل لا لے آئیں، عمران خان

لاہور…پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مارشل لا لگا تو پاکستان کی تباہی ہوگی، اگر دوبارہ پاکستان کی تباہی چاہتے ہیں تو مارشل لا لے آئیں۔ایک انٹرویو کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مارشل لا کی مثال ایسی ہی ہے کہ جیسے کوئی کینسر کا علاج ڈسپنسر سے کروائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کے اندر مسائل ہوتے ہی ہیں، وہاں تھوڑی دیر کے لیے مارشل لا لگ جاتا ہے، اس سے بظاہر یہ ہی لگتا ہے کہ ملک بہتر ہوگیا ہے مگر اس کے بعد درحقیقت حالات مزید بگڑ جاتے ہیں۔

مزید خبریں :