دنیا
12 اپریل ، 2014

پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کرلی

پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کرلی

ویٹی کن …کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔یہ پہلا موقع ہے کہ پوپ فرانسس نے پادریوں کی بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے، انہوں نے زیادتی پر معذرت بھی کی۔ان کا یہ بیان متاثرین کی جانب سے شکایت پر توجہ نہ دیئے جانے کیخلاف ناراضی کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کیتھو لک چرچ کا دفاع کرتے ہوکہاتھا کہ یہ کارروائیاں چرچ پر حملہ ہیں ،اب کوئی ایسا نہیں کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ انہیں مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعا پر افسو س ہوا ہے۔

مزید خبریں :