12 اپریل ، 2014
سڈنی…سمندری طوفان آئیٹا آسٹریلیا کے شمالی ساحل سے ٹکرا گیا ،طوفانی ہواوٴں کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اورہزاروں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ،سمندر ی طوفان کے زیر اثر شمالی صوبے کوئنزلینڈ میں 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ،طوفان کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،طوفانی ہواوٴں کے باعث ہزاروں مکانات کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی،طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔