دنیا
13 اپریل ، 2014

طیارہ لاپتا ہونے سے پہلے کوپائلٹ نے موبائل کال کی کوشش کی تھی

طیارہ لاپتا ہونے سے پہلے کوپائلٹ نے موبائل کال کی کوشش کی تھی

کوالالمپور…ملائیشیا کے لاپتا طیارے کے کوپائلٹ نے طیارہ ریڈار سے اوجھل ہونے سے کچھ دیر قبل اپنے موبائل فون سے کال کی تھی، لیکن کال کنیکٹ ہونے سے پہلے ہی طیارہ منظر سے غائب ہوگیا۔ ملائیشیا کے مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جب طیارہ اپنا آدھا سفر طے کرچکا تھا اس وقت کوپائلٹ فاروق عبدالحامد کے موبائل فون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن رابطہ فوراً ہی منقطع ہوگیا اوراس کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ ریڈار اسکرین سے غائب ہوگیا، تاہم خبر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ معاون پائلٹ نے موبائل فون پر کس سے رابطے کی کوشش کی تھی۔ ملائیشیا کا بوئنگ 777 آٹھ مارچ کو کوالالمپورسے بیجنگ جاتے ہوئے دوران پرواز اچانک لاپتا ہوگیا تھا جس کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

مزید خبریں :