13 اپریل ، 2014
پشاور… پا کستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی کشید گی نہیں اور جو لوگ حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات اور ملک میں ما رشل لا ء کی باتیں کر رہے ہیں انہیں مایوسی کے سوا کچھ حا صل نہ ہو گا۔پاک فوج کل بھی ہمارے لئے قا بل احترام تھی اور آج بھی ہے، پشاور میں صحا فیوں سے گفتگو میں ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کی سر حدوں کی محا فظ ہے جس سے ن لیگ کے ٹکرا ؤ یا اختلافات کی خبروں میں کو ئی حقیقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق ڈکٹیٹر جنرل مشرف نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ ملکی آئین کا بھی مجرم ہے اور جسے اپنے کئے کی سزا ضرور ملے گی ۔ آج ملک میں جو خون کا بازار گرم ہے اور ہزاروں قیمتی جا نیں ضا ئع ہوئیں جن میں پاک فوج کے جوان سر فہرست ہیں اس کا ذمہ دار اور قصور وار صرف اور صرف جنرل مشرف ہے جس کے غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے ملک کا بیڑا غرق ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتیں اور غیر سنجیدہ سیاستدان حکومت اور فوج کے درمیان حالات خراب کر کے ملک کو ایک مر تبہ پھر مارشل لا ء کی جانب دھکیلنا چا ہتے ہیں لیکن ایسے عنا صر کو صرف ما یوسی کا سامنا کر نا پڑے گا کیونکہ عوام ان کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔ پاک فوج آ ئین کے دائرے میں رہ کر اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے اور ہمیشہ کر تی رہے گی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی عوا می حکومت فوج کے شا نہ بشا نہ کھڑی ہے۔