دنیا
13 اپریل ، 2014

افغان صدارتی انتخابات، عبداللہ عبداللہ 41 فیصد ووٹ لیکرسب سے آگے

افغان صدارتی انتخابات، عبداللہ عبداللہ 41 فیصد ووٹ لیکرسب سے آگے

کابل…افغان صدارتی انتخابات کے پہلے جزوی نتائج کااعلان کردیاگیا ، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو 41 فیصد اور اشرف غنی کو 38 فیصد ووٹ ملے۔افغانستان کے چیف الیکشن کمشنر یوسف نورستانی کے مطابق افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے ڈالے گئے دس فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ جزوی نتائج کے مطابق سابق وزیرخارجہ عبداللہ عبداللہ کو اپنے مخالف اشرف غنی پر برتری حاصل ہے۔ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کو اکتالیس اعشاریہ نو فیصد اور ڈاکٹر اشرف غنی کو سینتیس اعشاریہ چھ فیصد ووٹ مل چکے ہیں، جبکہ صدارتی امیدوار زلمے رسول نواعشاریہ آٹھ فیصد ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر ہیں۔صدارتی انتخابات کے حتمی نتیجے کا اعلان مئی کے آخر میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :