13 اپریل ، 2014
کراچی…مجلس وحدت مسلمین لیڈیز وونگ کی صوبائی سیکریٹری جنرل خانم زہرہ نجفی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے ملک کو غیر مستحکم کر نے کی سازش ہے ، کراچی انسانی خون کا کنواں بن چکا ہے ، روزانہ ایک درجن سے زائد بے گناہ شہریوں کا قتل معمول ہے، حکمرانوں کی بے حسی ملک کو مزید نقصان پہنچا رہی ہے جنہوں نے ملک کے کسی شہری کی جان نہیں بخشی حکمران ان سے اپنے اقتدار کی بخشش کی بھیک مانگ رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پرایم ڈبلیو ایم خواتین ونگ کراچی کے زیر اہتمام ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے افراد کے لواحقین سمت خواتین کارکنان اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی۔خانم زہرا نجفی نے کہا کہ وطن عزیز کو کسی بیرونی نہیں بلکہ داخلی دشمن سے خطرہ ہے، طالبان اور ان کے پشت پناہ سیاسی و مذہبی جماعتیں پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے زہر قاتل ہیں ، ایک منظم پلاننگ کے تحت ملک کو غیر ملکی ایجنڈے پر دہشت گردوں کے سپرد کیا جا رہا ہے، مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحالمیں پاکستان دہشت گردوں کے آقاؤں کا تختہ مشق بننے جا رہا ہے ، حکمران محض چند ڈالروں کے عوض قومی سالمیت داؤپر لگانے میں مصروف ہیں ، کراچی میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ خصوصاً شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی اندہوناک قتل و غارت گری بے حس حکمرانوں ، قانون نافذ کر نے والے اداروں اور عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے، شدید مالی پریشانیوں ، تنگ دستیوں اور معاشی مشکلات کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر، انجینئر اور وکیل بننے والے افراد کو بلاجواز دن دھاڑے قتل کر دیا جانا قومی المیے کا سبب بننے گا، یہ تمام کاروائیاں ملک کو پڑھے لکھے لوگوں سے نجات دلاکر جاہل انپڑھ دہشت گردوں کو مسلط کر نے کے لئے کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ سمیت اعلیٰ حکام کو متنبہ کیا کہ اگر دہشت گردوں کو فوری سزا دینے میں مزید سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کیاتو شہداء کے اہل خانہ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہونگے اور پھر ہمارا احتجاج دہشت گردوں اور نا اہل حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔