پاکستان
14 اپریل ، 2014

پاکستانی طیارہ حادثاتی طور پر سعودی عرب کے غلط ایئر پورٹ پر اتر گیا

پاکستانی طیارہ حادثاتی طور پر سعودی عرب کے غلط ایئر پورٹ پر اتر گیا

کراچی… محمد رفیق مانگٹ…خلیجی اخبار” گلف نیوز“ کے مطابق پاکستانی طیارہ حادثاتی طور پر سعودی عرب کے غلط ایئر پورٹ پر اتر گیا، سعودی خبر رساں ادارے سبقSabq کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی سے سعودی عر ب کے شہر ریاض کے لئے اڑان کرنے والا پاکستانی انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کا طیارہ غلطی سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جااترا ۔ سعودی دارالحکومت کی بجائے بحیرہ احمر کے شہر میں مسافروں نے خود کو پاکراتارے جانے پر حیران و پریشان ہو گئے۔کمپنی کی طر ف سے مسافروں کو مالی معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں کسی قسم کی وضاحت نہیں دی گئی کہ فلائیٹ731 کس طرح 200سے زائد مسافروں کے ساتھ اعلان کردہ منزل سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر دورمغرب کی طرف چلی گئی۔ پاکستانی کمپنی نے دارالحکومت تک مسافروں کی نقل و حمل کیلئے بسیں فراہم کی اور مسافروں کو خوراک اور مشروبات پیش کیے۔کچھ مسافروں میں یہ قیاس آرائیاں پائی گئی کہ فلائیٹ کی پروازجدہ کے لئے ہی شیڈول کی گئی تھی،اگر غلط ہوائی اڈے پر اترنے کی غلطی کا ارتکاب کیا گیا ہے تو مسافروں کی طرف سے پائلٹ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :