پاکستان
07 اپریل ، 2012

کراچی میں قیام امن کیلئے فوجی آپریشن کیا جائے، میاں افتخار

کراچی میں قیام امن کیلئے فوجی آپریشن کیا جائے، میاں افتخار

پشاور… خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز ناکام ہو گئے ہیں اب فوجی کارروائی ہونی چاہئیے۔پشاور میں میڈیا سے گفت گو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آگ لگی ہوئی ہے پولیس اور رینجرز زامن قائم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں جس کے بعد فوجی آپریشن ہی کراچی کا واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے اور ہم وہاں امن کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن جس طرح باچا خان مرکز کی تلاشی لی گئی اسی طرح دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر کی تلاشی بھی لی جائے۔

مزید خبریں :