14 اپریل ، 2014
کراچی…چار ماہ سے تنخواہ کے منتظر پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت کی جانب سے دو ماہ کی تنخواہوں کے لیے رقم فراہم کردی گئی ہے۔پاکستان اسٹیل ملز کے مطابق حکومت کی جانب سے دسمبر اور جنوری کے مہینوں کی تنخواہیں ادارے کے ملازمین کو جاری کردی گئی ہیں۔اسٹیل ملز کو حکومت کی جانب سے 96 کروڑ روپے موصول ہوچکے ہیں۔ماضی میں بد انتظامی کے باعث فولاد بنانے والے ادارے کی اپنی حالت خود اتنی پتلی ہو چکی ہے کہ اسے اپنے 16 ہزار ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بھی حکومت کی طرف دیکھنا پڑتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کا مجموعی خسارہ 100 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے ۔