15 اپریل ، 2014
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے سی این جی اسٹیشنزسے اضافی ٹیکس وصول کرنیکی تیاریاں شروع کردی ہیں۔وفاقی حکومت نے سیلزٹیکس ترمیمی بل2014سینیٹ میں پیش کردیا ہے۔ترامیم کے تحت وفاق سی این جی اسٹیشنزسے17فیصدسیلزٹیکس کے علاوہ ٹیکس وصول کریگا۔سپریم کورٹ نے سی این جی اسٹیشنزپر17فیصدسیلزٹیکس کے علاوہ اضافی ٹیکس غیرقانونی قراردیاتھا۔ترامیم کے تحت سترہ فیصدکے علاوہ وصول کی گئی رقم بھی ناقابل واپسی ہوگی۔سپریم کورٹ نے17فیصدٹیکس کے علاوہ لیے گئے28ارب واپس کرنیکافیصلہ بھی دیاتھا۔ادھر حکومت کاموقف یہ ہے کہ ایف بی آرقانونی طورپرسپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمدکی پوزیشن میں نہیں،حکومتی خزانے کوفوری طورپر28ارب کے نقصان سے روکنے کیلیے ترامیم ضروری ہیں۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینٹر رضا ربانی نے اس معاملے پر کہا ہے کہ (ن)لیگ اپوزیشن میں تھی توعدالتوں کے فیصلوں کے احترام کی مالاجپتی تھی۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں ان ترامیم کی بھرپورمخالفت کریگی۔