17 اپریل ، 2014
اسلام آباد…پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ تھری جی اور فور جی لائسنسز کی نیلامی کے لیے 4 ملکی کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا، کسی نئے غیرملکی آپریٹر نے تھری جی لائسنسز کی پیشکش نہیں دی۔پی ٹی اے حکام کے مطابق ملک کی پانچ موبائل کمپنیوں میں سے چار نے لائسنسز کے لیے پیش کشیں جمع کرائی تھیں، چاروں کمپنیوں نے نیلامی کے لیے کوالیفائی کیا ہے، کامیاب پیشکش کے اعلان کے بعد نیلامی کا عمل 23 اپریل کو ہوگا،جس میں تھری جی کے تین فور جی کے دو لائسنز رکھے جائیں گے ،فور جی کے لائسنس کے لیے پہلے تھری جی کا لائسنس لینا ضروری ہوگا، حکام کے مطابق تھری جی لائسنس کی کم سے کم قیمت 295 ملین ڈالر جبکہ فور جی لائسنس کی کم سے کم قیمت 210 ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔