پاکستان
17 اپریل ، 2014

سعودی عرب کھانے کے حصول کی پابندی عائد نہ کرے،وزارت مذہبی امور

سعودی عرب کھانے کے حصول کی پابندی عائد نہ کرے،وزارت مذہبی امور

اسلام آباد…پاکستانی عازمین اس بار حج پر کھائیں گے سعودی کمپنیوں کا کھانا، نمک ہو گا نہ مرچ نوالہ حلق سے کیسے اترے گا۔ عازمین پر اضافی مالی بوجھ الگ پڑے گا۔ پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے پابندی ختم کرنے کے لیے سعودی عرب کو خط لکھ دیا۔ مصالحے دار اور چٹ پٹے کھانوں کا ذائقہ پاکستانیوں کی زبان پر ایسا رچ بس چکا ہے کہ اب اس معاملے پر سمجھوتہ کرنا لوگوں کے لیے کچھ مشکل ہوجاتا ہے،لیکن سعودی عرب نے اس بار پاکستانیوں کے لیے خود ہی کھانا فراہم کرنے کا کہہ دیا ہے،اب وہاں پاکستانیوں کے لیے مصالحے دار بریانی کی مہک ہوگی نہ تکوں کے چٹکارے ،ہوں گے تو پھیکے پھیکے کھانے جس میں نمک اور مرچ ڈھونڈنے سے بھی نہ ملے گی۔ایسا کھانا حاجیوں کے حلق سے کیسے اترے گا،اسی مسئلے کو لے کروفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف نے سعودی حکام کے نام خط میں لکھا ہے کہ پاکستانی حاجیوں کے لئے سعودی عرب کی مقررہ کمپنیوں سے کھانے کے حصول کی پابندی عائد نہ کی جائے،پاکستانی مخصوص ذائقہ کا کھانا کھاتے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ اس اقدام سے حاجیوں پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

مزید خبریں :