17 اپریل ، 2014
اسلام آباد… ارکان پارلیمنٹ کو امید کم اور وسوسے زیادہ ہیں طالبان سے امن مذاکرات کامیاب ہوں گے یا نہیں؟ فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر صالح شاہ کہتے ہیں طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان ایک دو دورز میں ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیر ریاستی و سرحدی امور وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کہتے ہیں کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے امن چاہتی ہے لیکن کمزور نہیں ۔ مذاکرات کے حوالے سے اس گفتگو میں شامل ہونے والوں میں پی پی کے مولا بخش چانڈیو ،ایم کیو ایم کی شیرالہ ملک، آزاد سینیٹر بلوچستان ہمایوں مندوخیل شامل تھے۔