پاکستان
17 اپریل ، 2014

پرویز مشرف کے فارم ہاوٴس کے گرد کنکریٹ بلاک کا حصار

 پرویز مشرف کے فارم ہاوٴس کے گرد کنکریٹ بلاک کا حصار

اسلام آباد…سنگین غداری کیس کے ملزم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سیکیوٹی فول پروف بنانے کے لیے چک شہزاد میں ان کے فارم ہاوٴس کے گرد کنکریٹ کے بلاکس کا حصار بنایا جا رہا ہے۔چک شہزاد اسلام آباد میں ایک فارم ہاوٴس کے مکین کی سیکیورٹی انتظامیہ کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے، سنگین غداری کیس کے ملزم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے فارم ہاوٴس پر اب سیکیورٹی مزید بڑھائی جا رہی ہے اور اسے کنکریٹ کے بلاکس کا حصار بنا کر محفوظ تر بنایا جا رہا ہے۔ کنکریٹ کے 24بلاکس دو ٹرالرز پر ضلع گجرات سے چک شہزاد فارم ہاوٴس پہنچا دیے گئے ہیں ، مزید بھی آئیں گے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ فارم ہاوٴس کی سیکیورٹی کے لیے کل 80 بلاکس خریدے گئے ہیں جن میں سے ہر بلاک کی قیمت 40 ہزار روپے ہے۔

مزید خبریں :